انڈونیشیا: مالوکو صوبے میں شدید بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 13 افراد ہلاک

جکارتہ: (ویب ڈیسک) انڈونیشیا کے مالوکو صوبے میں شدید بارشوں اور سیلاب سے تباہی مچ گئی، 13 افراد ہلاک جبکہ دوزخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی بی این پی بی کا کہنا ہے کہ ہفتہ سے ہونے والی شدید بارش کے باعث آنے والے سیلاب نے ٹرنیٹ شہر میں 10 مکانات کو بھی بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ نے بھی موسم کا حوالہ دیتے ہوئے بی این پی بی نے مقامی باشندوں کو خبردار کیا کہ وہ چوکس رہیں، ترجمان عبدالمہری نے ایک بیان میں کہا کہ ہم لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ چوکس رہیں اور سیلاب سے متعلق حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔

بی این پی بی کا مزید کہنا ہے کہ متاثرین کو نکالنے کے لئے ایک ٹیم تعینات کر دی گئی ہے، سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی بسرناس نے بتایا کہ سیلابی پانی میں بہہ جانے والوں اور ملبے کی زد میں آنے والے متاثرین کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ مئی میں انڈونیشیا کے مغربی سماٹرا صوبے میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 60 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں