راولپنڈی ٹیسٹ میں شکست: شاہد آفریدی قومی ٹیم پر برس پڑے

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز شاہد خان آفریدی ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست پر قومی ٹیم پر برس پڑے۔

شاہد آفریدی کا ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہنا تھا کہ 10 وکٹوں کی شکست اس قسم کی پچ تیار کرنے، 4 فاسٹ بولرز کو منتخب کرنے اور ایک سپیشلسٹ سپنر کو باہر بٹھانے کے فیصلے پر سنجیدہ سوالات اٹھاتی ہے۔

سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ان فیصلوں سے ہوم کنڈیشنز کے بارے میں معلومات کی واضح کمی ظاہر ہوتی ہے۔

انہوں نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بھی ہو بنگلہ دیش نے جس طرح یہ پورا ٹیسٹ کھیلا ہے اس کا کریڈٹ انہیں دینا ہوگا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں