میرپور ساکرو میں دو بھائی تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

ٹھٹھہ: (دنیا نیوز) ٹھٹھہ کی تحصیل میرپور ساکرو میں دوبھائی تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ تحصیل میرپور ساکرو کے شہر بوھارا کے قریب گاؤں کالا خان کلوئی میں دو بھائی تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت 7 سالہ جمیل اور جلیل کے ناموں سے ہوئی۔

دونوں بھائی تالاب کے کنارے کھیلتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے تالاب میں جاگرے، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوبنے والے بچوں کی لاشیں تالاب سے نکال کر ہسپتال منتقل کیں۔

ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں، دونوں معصوم بھائیوں کی میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں