پی ٹی اے کا غیرقانونی سمز کے خلاف آپریشن جاری، 69 ہزار بلاک

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی اے کا غیرقانونی سمز کے خلاف آپریشن جاری ہے، منسوخ شدہ اور جعلی شناختی کارڈز پر جاری 69 ہزار سمز بلاک کر دی گئی ہیں۔

پی ٹی اے نے یہ سمز 16 اگست کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد بلاک کی ہیں، پی ٹی اے ترجمان کے مطابق بلاک کی گئی سموں کی بحالی کے لئے صارفین کو نادرا سے نئے شناختی کارڈ کا اجرا کروانا ہوگا۔

نئے شناختی کارڈ کے حصول کے بعد موبائل آپریٹر یا فرنچائز سے بلاک شدہ سم کو بائیو میٹرک کے ذریعے اَن بلاک کروایا جا سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں