کسی کی خواہش پر نہیں، کرکٹ کو ٹھیک کر کے ہی جاؤں گا: چیئرمین پی سی بی

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی کی خواہش پر نہیں بلکہ کرکٹ کو ٹھیک کر کے ہی جاؤں گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جب سے عہدہ سنبھالا ہے کچھ لوگوں کی خواہش ہے میں چلا جاؤں ، ایسے نہیں بلکہ کرکٹ کو ٹھیک کر کے ہی جاؤں گا، میرے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلادیش سےشکست بہت مایوس کن ہے، پچ کی رپورٹ طلب کی ہے کل تک آجائےگی، وقاریونس نےگزشتہ تین چار ہفتے ساتھ دیا ہے،مینٹورز کو سلیکشن میں مدد دی۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم کا یہ حال آج سے نہیں ہے، کرکٹ ٹیم کی کارکردگی خراب ہے اسے بہترکریں گے، چیزوں کوبہترکریں گے پوری امید ہےاچھےنتائج آئیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں