عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف ملنا شروع ہو گیا: عظمیٰ بخاری کا دعویٰ

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنا شروع ہو گیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف کا بل شیئر کر دیا۔

‏اپنے پیغام میں عظمیٰ بخاری نے لکھا کہ پنجاب کے لوگوں کے لئے خوشخبری آگئی، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ثابت کر دیا "جہاں چاہ وہاں راہ"۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب کے عوام سے جو وعدہ کیا وہ آج پورا کر دیا ہے، الحمدللہ میری وزیراعلیٰ عوام کو ہر ممکنہ حد تک ریلیف دے رہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مخالفین الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست کر رہے ہیں، مریم نواز خدمت کی سیاست کر رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں