سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: نیدرلینڈز کو کینیڈا کے ہاتھوں 8 رنز سے شکست

یوٹریکٹ: (ویب ڈیسک) سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کینیڈا نے نیدرلینڈز کو 8 رنز سے شکست دے دی۔

یوٹریکٹ میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم 133 رنز کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنا سکی۔

نیدرلینڈز کی جانب سے نوح کروس 32 رنز بنا کرنمایاں رہے، وکرمجیت سنگھ 22، رائن کلین 22، مائیکل لیویٹ 13، زیک لائن کیشٹ 13کائل کلین 3 جبکہ میکس او ڈوڈ اور کپتان سکاٹ ایڈورڈز بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے۔

کینیڈا کی جانب سے پروین کمار اور کلیم ثناء نے 2، 2 جبکہ سعد بن ظفر اور ڈِلن ہیلیگر نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نیدرلینڈز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز سکور کئے تھے، کینیڈا کی جانب سے شریاس مووا 33 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان نکولس کرٹن 13، ڈِلن ہیلیگر 12، ہرش ٹھاکر 10، اکھل کمار 9، پروین کمار 4 جبکہ ایرون جونسن، ریان پٹھان اور رویندر سنگھ 0، 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، سعد بن ظفر 33 اور کلیم ثناء 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے کائل کلین اور پال وین میکرین نے 3، 3 جبکہ ڈینیئل ڈورم نے 2 اور وکرمجیت سنگھ نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں