بہاولپور میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

بہاولپور: (دنیا نیوز) بہاولپور میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بہاولپور میں پرانا عباسیہ کے علاقے میں خستہ حال مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور بیٹا شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مکان میں ایک غریب فیملی رہائش پذیر تھی، جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں