شہر قائد میں مطلع کہیں جزوی کہیں مکمل ابر آلود، موسم خوشگوار

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد کراچی میں مطلع کہیں جزوی کہیں مکمل ابر آلود ہونے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دن کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہیں، اس وقت جنوب مغرب کی سمت سے 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں