چیک ڈس آنر کے ملزم کی اچانک طبیعت خراب، ہسپتال میں دم توڑ گیا
خانیوال: (دنیا نیوز) بخشی خانے میں چیک ڈس آنر کا ملزم اچانک طبعیت خراب ہونے کے باعث دم توڑ گیا۔
طبیعت خراب ہونے پر پولیس نے ملزم کو فوری ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا، ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ملزم زندگی کی بازی ہار گیا، ملزم تھانہ سٹی کے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں جوڈیشل ہوکر جیل جا چکا تھا۔
ملزم کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی، ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ایمرجنسی سے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچ گئی۔