چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا آئندہ ہفتے دورہ کراچی کا امکان

کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا آئندہ ہفتے دورہ کراچی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئندہ ہفتےمیں کراچی جائیں گے اور سٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کاجائزہ لیں گے۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کے لئےتعمیراتی کام جاری ہے، تعمیراتی کاموں کے سلسلے میں انجینئرز چیئرمین پی سی بی کو بریفنگ دیں گے، محسن نقوی کے کراچی دورے پر ہوٹل بنانے پر بھی بات ہوگی۔ 

بورڈ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی نے لاہور اورکراچی میں ہوٹل بنانے کے لئے غیر ملکی کمپنیوں سے ڈیزائن مانگے ہیں، چیمپئنز ٹرافی کے لئے سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے بعدہوٹل کےمنصوبوں پرکام ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں