اسرائیل کی مغربی کنارے میں بربر یت جاری، مزید 31 فلسطینی شہید
غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل کی غزہ سمیت مغربی کنارے میں جاری بربر یت میں کمی نہ آسکی ، 24گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 31 فلسطینی شہید،متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق جبالیہ میں صیہوبی فوج کا پناہ گزین افراد کے سکول پر حملہ کیا جس میں 8 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے، نصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوج کا مغربی کنارے میڈیکل ٹیم پر حملہ، اسرائیلی فوج نے ڈاکٹرز کو حملوں میں زخمی فلسطینیوں کے علاج سے روک دیا، اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر سے اب تک 27 ہیلتھ ورکر کو قتل اور94 کو زخمی کیا۔
دوسری جانب اردن سے متصل مغربی کنارے کی سرحد پر فائرنگ سے 3اسرائیلی گارڈ جہنم واصل کردیئے گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 40 ہزار 972ہوگئی، 94 ہزار 761 فلسطینی زخمی ہوچکے۔