نازیبا الفاظ کا معاملہ: صحافیوں کا خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ
پشاور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے صحافیوں کے خلاف نازیبا الفاظ کے معاملہ پر پریس گیلری کے صحافیوں نے اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔
صحافیوں نے شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ اگر صحافیوں میں کالی بھیڑیں ہیں، تو اس کا نام لیں، پوری کمیونٹی کے خلاف نامناسب باتیں برداشت نہیں کی جائیں گی۔
صوبائی وزرا مینا خان، قاسم علی شاہ اور ظاہر شاہ صحافیوں کو منانے کے لیے پہنچ گئے، مینا خان نے کہا کہ آج وزیراعلیٰ واضح کریں گے کہ کالی بھیڑیں کون ہیں، صوبائی وزرا کی یقین دہانی پر صحافیوں نے احتجاج ختم کر دیا۔