نوشکی : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رہنما جے یو آئی ف ظہور بادینی جاں بحق

نوشکی :(دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما میر ظہور احمد بادینی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے ضلعی رہنما میر ظہور احمد بادینی اپنے دوست کے ہمراہ شہر سے مین آر سی ڈی شاہراہ کی جانب جارہے تھے کہ ڈگری کالج نوشکی فلور مل کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو گولیاں ظہوراحمد بادینی کو لگیں اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے،ان کے ساتھ موجود ان کے دوست  زبیر احمد گولی لگنے سے زخمی ہو گئے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ کا تمام زاویوں سے جائزہ لے رہے ہیں اور قتل میں ملوث نامعلوم ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں