پی آئی اے کی بر طانیہ اور یورپی ممالک میں پروازیں بحالی بارے اجلاس نومبر میں ہوگا

اسلام آباد :(دنیا نیوز ) پی آئی اے کی بر طانیہ ، یورپی ممالک میں پروازیں بحالی کا معاملہ یورپی یونین ایئر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس نومبر میں ہوگا۔

سی اے اے ذرائع کے مطابق یورپی ایئرسیفٹی کمیٹی پی آئی اے کی پروازیں بحالی کا جائزہ لے گی، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈی جی فلائی سیفٹی اور ریگولیٹری اقدامات پر یورپی یونین ایئر سیفٹی کمیٹی کو اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ امید ہے نومبر کے جائزہ اجلاس میں یورپی یونین حکام پی آئی اے کی پروازیں بحالی کی منظوری دیں گے ۔

واضح رہے جولائی 2020 میں جعلی لائسنس پائلٹس سکینڈل کے بعد یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں