این اے171 میں ضمنی انتخابات، پولنگ کے سامان کی ترسیل

رحیم یار خان:(دنیا نیوز ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے171 میں کل ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے ریٹرننگ آفیسر اور پریزائیڈنگ افسران کو پولنگ کا سامان حوالے کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخاباتی عملہ پولنگ کا سامان وصول کرکے سکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ اپنے اپنے پولنگ سٹیشن پر روانہ ہو گیا ، حلقہ میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے 11 سے 13 ستمبر تک دفعہ 144 نافذ ہے۔

انتظامیہ اور پولیس کا الیکشن کے حوالے سے کہنا ہے کہ حلقہ میں مجموعی طور پر 301 پولنگ سٹیشنز پر 2700 اہلکار اور افسران ڈیوٹی انجام دیں گے، پیپلز پارٹی کے مخدوم طاہر رشید الدین اور تحریک انصاف کے حسان مصطفیٰ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

واضح رہے رحیم یار خان میں قومی اسمبلی کی یہ نشست ممتاز مصطفیٰ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں