انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل آرسینیو انتونیو پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل آرسینیو انتونیو 12 سے 14 ستمبر 2024 تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق آئی ایم او کے کسی سیکرٹری جنرل کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا، سیکرٹری جنرل "بین الاقوامی میری ٹائم سسٹین ایبلٹی ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس" میں شرکت کریں گے، وہ پاکستان کی قیادت اور اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری جنرل کا دورہ پاکستان اور آئی ایم او کو میری ٹائم سیکٹر اور بلیو اکانومی کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا، آئی ایم او کے بانی رکن کے طور پر تنظیم کے وژن کے لیے پُرعزم ہیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق پاکستان نے آئی ایم او کونسل میں پانچ مرتبہ خدمات انجام دی ہیں، پاکستان نے آئی ایم او کے مقاصد کو برقرار رکھنے میں مسلسل تعاون کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں