سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کا اربوں کا فائدہ ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث 100 انڈیکس 365 پوائنٹس اضافے کیساتھ 79 ہزار 17 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 78 ہزار 651 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 8 ارب 15 کروڑ 70 لاکھ 29 ہزار 382 روپے مالیت کے 13 کروڑ 27 لاکھ 50 ہزار 10 شیئرز کا لین دین ہوا۔