میانمار میں طوفان یاگی کی تباہی کاری سے66افراد ہلاک، لاکھوں بے گھر

برما:(دنیا نیوز ) طاقتور ترین طوفان یاگی نے میانمار میں بھی تباہی مچادی ، 66 افراد ہلاک، لاکھوں بے گھر ہو گئے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے، مختلف حادثات میں اب تک 66 افراد ہلاک ، 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد نے نقل مکانی کی۔

دوسری جانب میانمار کے مقامی حکام نے عوام کو ریلیف دینے اور انہیں ریسکیو کرنے کیلئے دیگر ممالک سے رابطے شروع کردیئے جبکہ میانمار کے آرمی چیف سینئر جنرل مین آنگ نے بدترین سیلاب کے بعد دوسرے ممالک سے امداد کی اپیل کردی۔

واضح رہے کہ سمندری طوفان یاگی رواں ہفتے کے آغاز میں ویتنام سے ٹکرایا تھا جس سے 230 افراد جبکہ اس سے قبل چین اور فلپائن میں 24 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں