ویمن کرکٹرز کا ڈیٹا مرتب کرنے کیلئے کرکٹ اینالسٹ کی تقرری کا فیصلہ

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان ویمن کرکٹرز کا مکمل ڈیٹا ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے مخصوص کرکٹ اینالسٹ کی تقرری کی جائے گی۔

ویمن کرکٹ کے لیے کرکٹ اینالسٹ کی تلاش کے لیے اشتہار جاری کر دیا گیا ہے، کرکٹ اینالسٹ ویمن کرکٹرز کی پرفارمنس کا ڈیٹا اور ویڈیوز تیار کرے گا۔

ڈیٹا اور ویڈیوز کی مدد سے ویمن کرکٹرز کا جائزہ لیا جائے گا، خواہشمند امیدوار 30 ستمبر تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں