پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پو لیس ذرائع کے مطابق واقعہ نیو بازار میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پیر جان سکنہ چتکان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پو لیس کا کہنا تھا کہ مرنے والے شخص کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے، واقعہ میں ملوث ملزمان کی تلاش جا ری ہے۔