پنجاب: حلقہ پی پی 139 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول فائنل
شیخوپورہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے حلقے پی پی 139 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 18 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی حاصل کیے جا سکیں گے ،21 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے، 12 نومبر کو امیدواران کی حتمی لسٹ آویزاں ہوں گی۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن شیڈول کے میں لکھا گیا ہے کہ 5 دسمبر جمعرات کو حلقہ پی پی 139 میں ضمنی الیکشن ہوگا۔
واضح رہے پی پی 139 کی سیٹ رانا افضال حسین کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی، پچھلے ضمنی الیکشن میں رانا افضال حسین نے کامیابی حاصل کی تھی، 2023 کے جنرل الیکشن میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین پی پی 139 سے منتخب ہوئے تھے۔