15 اکتوبر کے احتجاج میں ہماری قیادت ہوگی، ہر شرارت کی ذمہ دار حکومت ہوگی: شیخ وقاص

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما شیخ وقاص اکرم 15 اکتوبر کے احتجاج میں ہماری قیادت ہوگی، ہر شرارت کی ذمہ دار صرف حکومت ہوگی۔

رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے دنیا نیوز کے پروگرام’’ ٹونائٹ ود ثمر عباس ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کا نقصان چاہتی ہے نہ بانی پی ٹی آئی نے یہ درس دیا ہے، ہمیں عدالتوں سے بھی مایوسی ہوئی ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی لگائی گئی، ہمارے وکلا کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروا دیتے ہیں تو اگلا لائحہ عمل اور ہوگا، حکومت کو چاہئے بانی تک فوری رسائی دے اور شرمندگی سے بچے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت نے آئینی ترامیم کے معاملے میں 3 راتوں تک خوار کیا، آئینی ترمیم پر پیپلزپارٹی نے اپنا ڈرافٹ دیا حکومت نے کچھ نہیں دیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں