شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، وزیر اعظم تمام مہمانوں کو آج عشائیہ دیں گے
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کی میزبانی میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، آج وزیر اعظم تمام مہمانوں کو عشائیہ دینگے۔
بدھ کے روز ایس سی او کے اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوگا، 16 تاریخ کی صبح مہمان کنونشن سینٹر پہنچیں گے، وزیراعظم تمام معزز مہمانوں کا استقبال کریں گے۔
ایس سی او میں شرکت کرنے والے لیڈران گروپ فوٹو لیں گے، گروپ فوٹو کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوگا، اجلاس کے آغاز میں وزیراعظم شہباز شریف افتتاحی خطاب کریں گے، وزیراعظم کے بعد دیگر لیڈران اجلاس سے مخاطب ہوں گے۔
تقاریر کے بعد ایس سی او کی دستاویزی کارروائی ہوگی، وزیر اعظم اجلاس کے اختتامی کلمات دینگے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایس سی او کے سیکرٹری جنرل جوائنٹ پریس کانفرنس کریں گے۔