اےاین ایف کی کارروائیاں ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار
اسلام آباد: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے چار مختلف کارروائیوں میں259.117 کلوگرام منشیات برآمد کرلی جبکہ 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں کراچی ،گوادر، لاہور میں کی گئیں، کارروائی کے دوران 253 کلو200گرام چرس، 4 کلو افیون برآمد کی گئی، کارروائی میں 502 گرام ہیروئن، 165 گرام آئس بھی برآمدکرلی گئی ۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ کارروائی کے دوران1.250 کلو نشہ آور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں، گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کابھی اعتراف کیا ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتارملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔