درفشاں اور وہاج کی جوڑی نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچادیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم اور نامور اداکار وہاج علی کی جوڑی نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچادیا۔

حال ہی میں درفشاں سلیم اور وہاج علی نے معروف کلاتھنگ برانڈ کی تشہیر کیلئے فوٹو شوٹ کرایا جس کی ویڈیو درفشاں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

مذکورہ ویڈیو میں کہیں درِفشاں سلیم نے وہاج علی کا ہاتھ تھام رکھا ہے تو کہیں دونوں قدم سے قدم ملا کر چلتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس فوٹوشوٹ میں درِفشاں سلیم نے سرمئی رنگ کا مشرقی جوڑا زیب تن کررکھا ہے جس پر خوبصورت ایمبرائیڈ ری موجود ہے، اداکارہ کا انداز اور مسکراہٹ ان کی قدرتی خوبصورتی کو اور بھی نمایاں کرتی ہے جبکہ وہاج علی سیاہ سوٹ اور سفید شرٹ میں ملبوس نظر آئے جو ان کی شخصیت کو مزید باوقار بنا رہا ہے۔

فوٹو شوٹ کے پس منظر میں موجود قدیمی گھڑی، لوہے کی چھت اور روایتی سٹیشن کی وائب اس تصویر کو ایک کلاسیک ٹچ دے رہی ہے، جو دیکھنے والوں کو پرانی پاکستانی فلموں کا سا احساس دلاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ کمنٹ سیکشن میں صارفین کی ایک بڑی تعداد پاکستانی ہدایتکاروں اور پروڈیوسرز کو اس جوڑی کو ایک ساتھ کسی پراجیکٹ میں کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کررہی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں