اجناس کی قیمتیں 2025 میں 5 اور 2026 میں 2 فیصد کم ہونے کا امکان ہے: رپورٹ
کراچی: (دنیا نیوز) ورلڈ بینک کموڈٹی مارکیٹ آؤٹ لک کی رپورٹ کے مطابق اجناس کی قیمتیں 2025 میں 5 فیصد اور 2026 میں 2 فیصد کمی کی توقع ہے۔
ورلڈ بینک کموڈٹی مارکیٹ آؤٹ لک کے مطابق اجناس کی قیمتیں 2024 میں 3 فیصد کم ہوئی ہیں، مجموعی کمی سے اجناس کی قیمتیں 2020 کی سطح سے نیچے ہو جائیں گی۔
رپورٹ کے مطابق قدرتی گیس کا بھاؤ بڑھے گا، دھاتوں اور زرعی اجناس کی قیمتیں مستحکم رہیں گی، اجناس قیمتوں میں متوقع کمی خام تیل کے سبب ہوگی، قدرتی گیس کا بھاؤ بڑھے گا، دھاتوں اور زرعی اجناس کی قیمتیں مستحکم رہیں گی۔
کموڈٹی مارکیٹ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی رواں سال اوسط 80 ڈالر فی بیرل رہے گی، کموڈٹی مارکیٹ آؤٹ لُک سال 2025 میں برینٹ کی اوسط قیمت 73 ڈالر فی بیرل ہوگی، سال 2026 میں برینٹ کا اوسط بھاؤ 72 ڈالر فی بیرل ہوگا۔