نیا قانون پاس کرکے نوازشریف، بلاول نے انصاف کا جنازہ نکال دیا: اسد قیصر
صوابی:(دنیا نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ نیا قانون پاس کرکے نوازشریف بلاول نے انصاف کا جنازہ نکال دیا۔
صوابی کے علاقے مرغز میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ نیا قانون پاس کیا ہے کہ بغیر کسی وجہ کے شک کی بنیاد پر تین مہینے کسی کو جیل میں رکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک میں جنگل کا قانون ہے، کیا اس طرح ملک میں زندگی بسر ہو سکتی ہے، بلاول اور نواز شریف کہتے ہیں ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں کیا یہ جمہوریت ہےَ
اسد قیصرکا کہنا تھا کہ بلاول اور نواز شریف نے انصاف کا جنازہ نکال دیا،عدالت اب عدالت نہیں رہی، ملک خدانخواستہ خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے، عوام کو دو وقت کی روٹی نہیں مل رہی ہے۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ایسی حکومت آپکو ہضم نہیں ہونے دیں گے،جنگ آپ نے شروع کی تھی ختم ہم کریں گے، عوام کا حق ہے کس طرح زندگی بسر کریں، اس ملک کے حقیقی مالک عوام ہیں۔