محمد آصف نے عالمی چیمپئن شپ جیت کرقوم کا سرفخرسے بلندکردیا : وزیراعظم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی کیوئسٹ محمد آصف کو دوحہ میں انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ ورلڈ سنوکر فیڈریشن (IBSF) چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا محمد آصف نے تیسری مرتبہ بین الاقوامی چیمپئن شپ جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، محمد آصف کے اہل خانہ اور اس کے کوچ بھی اس فتح پر مبارک کے مستحق ہیں، عالمی چیمپئن شپ جیتنے کیلئے محمد آصف نے شب و روز محنت کی جس کیلئے وہ لائق تحسین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :قومی کیوئسٹ محمد آصف نے تیسری بارعالمی سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

وزیرِاعظم کا مزید کہنا تھا پاکستان کے باصلاحیت نوجوان کھیل کے میدانوں میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں، حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں، عالمی مقابلوں کیلئے کھلاڑیوں کو تیاری کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف نے تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ، محمد آصف نے اس سے قبل 2012ء اور 2019ء میں بھی ورلڈ چیمپئن شپ جیتی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں