بجلی کی طلب میں کمی، پاکستان کا ایل این جی کارگوز معاہدے سے کم منگوانے کا فیصلہ

اسلام آباد: (ذیشان یوسفزئی) بجلی کی طلب میں کمی کے باعث پاکستان نے ایل این جی کارگوز معاہدے سے کم منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بجلی کی طلب میں مسلسل کمی کی وجہ سے آر ایل جی پر چلنے والے پاور پلانٹس نے پیداوار کم کی ہے اور نتیجتاً پاور سیکٹر نے آر ایل این جی خریدنے سے انکار کر دیا ہے، درآمدی گیس کی کھپت کم ہونے پر پاکستان نے ایل این جی کارگوز معاہدے سے کم منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع پٹرولیم ڈویژن نے بتایا ہے کہ پاکستان نے قطر سے ایل این جی کے پانچ کارگوز مؤخر کر دیئے ہیں، مؤخر شدہ کارگوز سال 2025 میں منگوائے جانے تھے جو قطر سے آنے تھے، اب سال 2025 کے ایل این جی کارگوز 2026 میں منگوائے جائینگے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان قطر سے لانگ ٹرم ایگریمنٹ کے تحت ایل این جی کے 9 کارگوز منگواتا ہے ، پاکستان قطر سے سالانہ 108 کارگوز درآمد کرتا ہے، اس فیصلے کے بعد اب 2025 میں پاکستان قطر سے 103 کارگوز درآمد کرے گا۔

پاور ڈویژن ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ دسمبر اور جنوری میں گیس سیکٹر کے صارفین کے لیے پٹرولیم ڈویژن کے پاس ایک ایک کارگو سرپلس میں ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں