ویمن ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آج سے دوبارہ آغاز

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے زیر اہتمام ویمن ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آج 13 دسمبر سے دوبارہ شروع ہو رہا ہے۔

پی سی بی کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کو 50 سے 45 اوورز میں تبدیل کر دیا گیا ہے، ٹورنامنٹ کے میچز راولپنڈی اور اسلام آباد کے گراؤنڈز پر کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کا 11 واں میچ کانکرز اور چیلنجرز کے درمیان آج شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

کانکرز کو فاطمہ ثناء لیڈ کر رہی ہیں جبکہ چیلنجرز کی ٹیم عالیہ ریاض کی قیادت میں میدان میں اترے گی، اسی روز دوسرے میچ میں سٹرائیکرز اور سٹارز کی ٹیمیں مرغزار کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی ۔

سٹرائیکرز کی ٹیم ندا ڈار کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ سٹارز کو سدرہ امین لیڈ کر رہی ہیں، ٹورنامنٹ کا فائنل 22 دسمبر کو شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 15 لاکھ جبکہ رنر اپ ٹیم کو 10 لاکھ روپے انعامی رقم دی جائے گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں