ریموٹ ایریا کے سکولوں کی طالبات کیلئےایک ارب 60کروڑ کے وظائف جاری

لاہور:(دنیا نیوز) محکمہ خزانہ نے سکولوں میں طالبات کو وظیفہ جاری کر دیا۔

ذرائع سکول ایجوکیشن کے مطابق محکمہ خزانہ نے ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے جاری کئے ہیں، سکولوں کی طالبات کو سکول جانے کا وظیفہ ملے گا، یہ وظیفہ ریموٹ ایریا کے سکولوں میں دیا جائے گا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر کی سڑکوں کی ایم آینڈ آر کے لئے ایک ارب روپے منظور ہوئے ہیں جس سے پنجاب کی ٹوٹی سڑکوں کو بحال کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں