سابق کپتان بابر اعظم نے صائم ایوب کو چیتا قرار دے دیا
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے اوپنر بلے باز صائم ایوب کو چیتا قرار دے دیا۔
بائیں ہاتھ کے بلے باز صائم ایوب نے جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے دوران بیک ٹو بیک دو سنچریاں جڑیں اور آخری ون ڈے میں پلیئر آف دی میچ قرار پائے، انہیں پلیئر آف دی سیریز کا بھی ایوارڈ ملا۔
بابر اعظم جو خود بھی ون ڈے سیریز میں فارم میں واپس آئے اور بیک ٹو بیک نصف سنچریاں بنائیں وہ صائم ایوب کی بیٹنگ کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے اور اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر صائم ایوب کو چیتا قرار دیدیا۔
ایک اور پوسٹ میں بابراعظم نے اپنے دوست اور قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق کو سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔