صدر مملکت کا سکھر میں عالمی معیار کا ہسپتال بنانے پر ڈاکٹر عاصم کو خراج تحسین
سکھر: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ سکھر میں عالمی معیار کا ہسپتال بنانے پر ڈاکٹر عاصم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
سکھر میں ڈاکٹر ضیاالدین ہسپتال یونیورسٹی کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو جس قیمت کی درخواست کی انہوں نے اس سے سستی قیمت میں ہمیں زمین دی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ سکھرمیں عالمی معیار کا ہسپتال بنایا گیا ہے، ڈاکٹرعاصم حسین کے خاندان کی صحت کے شعبے میں شاندار خدمات ہیں، یہاں یونیورسٹی بنانے کا خرچہ سندھ حکومت ادا کرے گی۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ حیدرآباد میں ہسپتال کی تعمیر کے لئے میں نے اپنی ذاتی زمین وقف کی ہے، وہاں بھی ان سے ہسپتال بنوائیں گے، سکھر کی خدمت ایسے کریں گے جیسے باقی شہروں کی کرتے رہے ہیں، روہڑی کینال کو پختہ کیا جارہا ہے، سالانہ بنیادوں پر 15 ارب روپے روہڑی پر خرچ ہوں گے جو کہ آپ کے کاربن کریڈٹ سے آئے ہیں۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ ان پیسوں کو اس لئے لگایا جارہا ہے تاکہ سارا پانی یہاں سے پکا ہوکر نکلے۔