مظفرگڑھ: تیز رفتار بس الٹنے سے 4 مسافر جاں بحق، 20 زخمی

مظفرگڑھ: (دنیا نیوز) تیز رفتار بس الٹنے سے 4 مسافر جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ ہیڈ محمد والا اڈا پٹھان ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار بس بے قابو ہوکر الٹ گئی، حادثے میں 4 مسافر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 20 سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں