سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1331 پوائنٹس کی کمی
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ زبردست تیزی کے بعد اچانک منفی زون میں چلی گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، سٹاک مارکیٹ میں 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 735 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا ہے۔
بعدازاں ٹریڈنگ کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج منفی زون میں چلی گئی، 1331 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 255 پوائنٹس پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 586 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 25 ارب 91 کروڑ 47 لاکھ 75 ہزار 252 روپے مالیت کے 36 کروڑ 98 لاکھ 27 ہزار 568 شیئرز کا لین دین ہوا۔