پاکستان 29 سال بعد میگا ایونٹ کی میزبانی کیلئے تیار، چیمپئنز ٹرافی کا آج سے دھوم دھام آغاز

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کیلئے تیار، چیمپئنز ٹرافی کا آج سے دھوم دھام آغاز ہوگا۔
8 ٹیمیں، 1 ٹرافی، سب ہی دعویدار، کس کی ہوگی جیت کس کی ہوگی ہار؟ بس کچھ ہی گھنٹوں کا انتظارباقی رہ گیا پھر ہوگی چوکوں اور چھکوں کی بہار، پاکستانی شائقین کرکٹ کے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں، عوام کو ایکشن اور تھرل سے بھرپور مقابلوں کا بے صبری سے انتظار ہے۔
صدر مملکت آصف زرداری آج کے میچ کے مہمان خصوصی ہوں گے، میچ سے قبل تقریب ہوگی، پاک فضائیہ کے طیارے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے، واضح رہے کہ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کا نیا پرومو جاری کر دیا ہے۔