بارش کے دوران ساحل ’خون آلود‘ ہوگیا، لوگ حیرت میں مبتلا

تہران: (ویب ڈیسک) ایران میں ساحل بارش کے دوران ’خون آلود‘ ہوگیا جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شدید بارش کے دوران ساحل خون سے سرخ ہو رہا ہے جس پر صارفین کی جانب سے ردعمل دیا جا رہا ہے، صارفین خوف کے جذبات سے لے کر اس واقعے پر حیرت زدہ ہیں۔
تاہم ایسا انوکھا منظر اس خطے میں موجود ایک خاص قسم کی مٹی کی وجہ سے ہے۔
ویڈیو کو انسٹاگرام پر پوسٹ کیا گیا جس کے کیپشن کے لکھا کہ ہرمز کے مشہور ریڈ بیچ پر شدید بارش کا آغاز ہوا اور اس بارش کو دیکھ کر سیاح حیرت زدہ ہیں، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلسل بارش کی وجہ سے مٹی ساحل کی طرف دھل رہی ہے اور جب یہ سمندری پانی میں گھلتی ہے تو چمکدار سرخ رنگ میں تبدیل ہو جاتی ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ کاش میں وہاں ہرمز کی بارش اور پیار سے رنگی خوبصورت مٹی کے نیچے ہوتا۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ کاش ہم اس کی مزید قدر کرتے یہ سب خوبصورتی ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ اس کا خیال نہیں رکھا جا سکتا، تیسرے صارف نے ریمارکس دیئے کہ میرے خواب میں کچھ ایسا ہی ساحل ہے، ایک اور صارف نے طنز کیا، واہ، میری جان چلی گئی! کتنا خوبصورت اور حیرت انگیز ہے۔
رینبو آئی لینڈ کے نام سے جانا جانے والا یہ ساحل آبنائے ہرمز ایران میں واقع ہے اور سیاحوں کیلئے سال بھر کشش رکھتا ہے۔
ایرانی ٹورازم بورڈ کے مطابق سرخ رنگ مٹی میں آئرن آکسائیڈ کی زیادہ مقدار کی وجہ سے ہوتا ہے جب یہ معدنیات سمندری پانی میں گھل مل جاتی ہیں تو وہ چمکدار سرخ رنگ بناتے ہیں۔