پشاور:شہری کے نایاب کتے کی چوری میں پولیس اہلکار ملوث نکلا

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پشاور: (شہزاد فہد) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاورکے پوش علاقے حیات آباد سے شہری کے لاکھوں روپوں کے نایاب کتے کی چوری میں ضلع خیبر پولیس کا اہلکار ملوث نکلا۔

ترجمان پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ چوروں نے کتا چوری کرکے آن لائن فروخت کرنے کا اشتہار دیا، مالک نے اشتہار دیکھ کر پولیس کو فورا اطلاع دی، پلان بنایا گیا اور چوری شدہ کتا خریدنے کےلئے مالک اور چوروں کے مابین تین لاکھ پر ڈیل ہوئی۔

پولیس کے مطابق چوروں کو پشاور موٹر وے انٹرچینج بلا کر گرفتار کر لیا گیا ،چوری شدہ کتا برآمد کرکے مالک کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ چوری میں ملوث خیبر پولیس کے اہلکار کو معطل کرکے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، واقعے میں ملوث پولیس اہلکار کا موقف ہے کہ اس نے کتا ہیرونچی سے خریدا تھا اسے چوری کا علم نہیں تھا تاہم تھانہ حیات آباد میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں