چمن: کار گہری کھائی میں جاگری، 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

چمن: (دنیا نیوز) کار کھائی میں گرنے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ درہ کوژک کے پہاڑی سلسلے میں پیش آیا جہاں کار بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں بچوں سمیت 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری سے پیش آیا، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں