ایران اسرائیل جنگ: ایران کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم کئی طلبہ پاکستان روانہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایران اسرائیل جنگ کے باعث ایران کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم کئی طلبہ پاکستان روانہ ہوگئے۔

پاکستان انٹرنیشنل میڈیکل سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (پمسا) نے اعلامیہ جاری کردیا، اس وقت 80 طلبہ ہرمزگان میڈیکل یونیورسٹی اور 97 طلبہ زنجان میڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ روانہ ہوچکے ہیں، تہران کی مختلف جامعات کے کئی طلبہ بارڈر کی جانب روانہ ہیں۔

پمسا کے مطابق ایران میں زیر تعلیم پاکستانی میڈیکل طلبہ کے موجودہ حالات پر ایسوسی ایشن رابطے میں ہے، ایران میں پاکستانی سفارتخانے کی مسلسل معاونت اور تعاون کو سراہتے ہیں، جنہوں نے طلبہ کی حفاظت اور سہولت کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔

پمسا میں مزید بتایا کہ باقی تمام طلبہ کے محفوظ انخلاء کے لئے بھی ہنگامی اقدامات کی اپیل کی ہے، پمسا حکومت پاکستان بالخصوص وزارت تعلیم سے پُر زور مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر ایک باضابطہ اعلامیہ جاری کیا جائے جس کے تحت تمام متعلقہ میڈیکل جامعات میں وقتی تعطیلات کا اعلان کیا جائے۔

پمسا کے مطابق جامعات میں وقتی تعطیلات کا مقصد ہے کہ طلبہ کا تعلیمی سلسلہ متاثر نہ ہو اور وہ کسی تعلیمی نقصان یا سزا کا سامنا نہ کریں، تمام طلبہ کے محفوظ اور منظم انخلا کے لئے مربوط اور مؤثر پلان فوری تشکیل دیا گیا۔

پمسا کا کہنا تھاکہ کوشش کریں کوئی بھی طالبعلم کسی خطرے یا دشواری کا شکار نہ ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں