حماس کا بڑا فیصلہ! غزہ کی آئندہ حکومت سے لاتعلقی کا اعلان

غزہ: (دنیا نیوز) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ پٹی میں تشکیل دی جانے والی آئندہ حکومتی انتظامیہ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

عرب میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حماس کے ایک سینئر رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حماس اب نہ گزرگاہوں کی نگرانی کرے گی اور نہ ہی امدادی نظام سنبھالے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ غزہ کی گزرگاہیں ہماری ترجیح نہیں، حماس کو غزہ کی داخلی گزرگاہوں پر قبضے کا شوق ہے نہ اقتدار کا لالچ، ہمارا مقصد فلسطینی عوام کا تحفظ ہے۔

انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ حماس نئی حکومتی انتظامیہ میں کسی قسم کا حصہ نہیں لے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...