سعودی عرب کا 2027 کا بجٹ منظور، 190 ارب ریال خسارے کا تخمینہ

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ نے سال 2027 کے بجٹ کی منظوری دے دی، آئندہ سال کے لیے 190 ارب ریال بجٹ خسارے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق 2027 میں ملکی آمدن کا تخمینہ 1200 ارب ریال جبکہ اخراجات کا تخمینہ 1400 ارب ریال مقرر کیا گیا ہے۔

اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی معیشت نے 2026 میں غیر معمولی لچک کا مظاہرہ کیا، ملکی معیشت مضبوط بنیادوں اور طویل المدتی منصوبہ بندی پر استوار ہے۔

ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی وژن 2030 کی کامیابیوں کو آگے بڑھانا ضروری ہے، سعودی عرب تیل پیدا کرنے والے ممالک کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اپنے قومی اثاثوں کا بھرپور دفاع جاری رکھے گا، ملک کی سلامتی، استحکام اور خودمختاری کو کسی قسم کا خطرہ برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ دفاعی اور عسکری صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...