مجتبیٰ خامنہ ای کا ایرانیوں کو جلد شادی اور زیادہ بچے پیدا کرنے کا مشورہ

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ملک میں آبادی بڑھانے کے لیے شہریوں کو جلد شادی کرنے اور زیادہ بچے پیدا کرنے کی ترغیب دے دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں مجتبیٰ خامنہ ای نے چوتھے قومی آبادی میں اضافے کے ایوارڈ کی تقریب کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ آبادی میں اضافہ ایران کی سائنسی، ثقافتی، اقتصادی اور سماجی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے آبادی میں اضافے کو دشمنوں کے خطرات اور عزائم کا مقابلہ کرنے سے بھی جوڑتے ہوئے کہا کہ ایران کے روشن مستقبل کے خواہش مند شہری آئندہ نسلوں کے تسلسل کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے آبادی میں اضافے کے مقصد کو نئی اسلامی تہذیب کے تصور سے منسلک کرتے ہوئے خاندانی نظام مضبوط بنانے، جلد شادی، بہتر صحت کی سہولیات اور بچوں کی پیدائش کی حوصلہ افزائی پر زور دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...