پہلا ون ڈے: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
ٹرینیڈاڈ: (دنیا نیوز) پاکستان نے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ون ڈے سیزیز کے پہلے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے کپتان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
اس موقع پر کپتان محمد رضوان نے کہا کہ کنڈیشن کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
قبل ازیں قومی ٹیم نے ٹرینیڈاڈ میں ڈیرے ڈال لئے، برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے فزیکل ڈرلز اور فیلڈنگ سیشنز میں حصہ لیا، بولرز اور بیٹرز نے نیٹ سیشن میں دیئے گئے مخصوص ٹارگٹس کو کامیابی سے مکمل کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹی 20 سیریز میں گرین شرٹس نے دو ایک سے کامیابی حاصل کی تھی۔
قومی سکواڈ:
کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، حسن نواز، بابر اعظم، صائم ایوب، سلمان آغا، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ ، سفیان مقیم
ویسٹ انڈیز کی ٹیم:
برینڈن کنگ، ایون لیوس، کارٹی، شے ہوپ، شیرفین ردرفورڈ، روسٹن چیس، روماریو شیفرڈ، گداکیش موتی، شامار جوزف، جیدین سیلز، جیدیا بلیڈز