سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ: تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان کو شکست

جوہر بارو: (دنیا نیوز) ملائیشیا میں جاری سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان کو شکست ہو گئی۔

انگلینڈ نے پاکستان کو 2-3 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی، پاکستانی ٹیم ایونٹ میں چوتھی پوزیشن پر رہی۔

پاکستان کی جانب سے حنان شاہد اور سفیان خان نے ایک، ایک گول کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں