بھارت میں خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر شہری برہم، مختلف شہروں میں مظاہرے
کراچی: (دنیا نیوز) بھارت میں خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے کے واقعہ پر شہری برہم ہوگئے۔
بھارتی وزیراعلیٰ نتیش کمار کی بھونڈی حرکت پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سول سوسائٹی اور مسلم ویمن لیگ نے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، شہر بھر سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نقاب کھینچنے کا عمل شرمناک اور ناقابل قبول قرار دے دیا۔
حیدر آباد میں بھی شہری سڑکوں پر آگئے، مودی سرکار اور بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی کی، نقاب واقعہ کیخلاف اورماڑہ، پسنی اور گوادر میں بھی طلبہ نے احتجاجی ریلیاں نکالیں۔
مظاہرین نے مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے عالمی اداروں سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔