کراچی: ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں لانڈھی زون گیٹ کے قریب ٹرک کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ اس کا دوست شدید زخمی ہوگیا۔

حادثے کا شکار ہونے والے دونوں افراد فیکٹری سے واپس گھر جا رہے تھے، حادثہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے اندر ہی پیش آیا، متوفی کے دوست نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والا حذیفہ فیکٹری میں سپروائزر تھا، متوفی چار بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا اور اس کی ڈیڑھ ماہ بعد شادی ہونے والی تھی۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس حکام اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں