ہم آئین کیخلاف جنگ نہیں آئین کا دفاع کر رہے ہیں، اختیار ولی خان
اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور کوآرڈینیٹر وزیراعظم اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ ہم آئین کیخلاف جنگ نہیں بلکہ آئین کا دفاع کر رہے ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کوآرڈینیٹر وزیراعظم اختیار ولی خان نے کہا کہ غلط چیزوں کو درست کرنا چاہتے ہیں، جے یو آئی نے ترمیم کی مخالفت کی، یہ ان کا جمہوری حق ہے، جے یو آئی نے 26ویں ترمیم کی حمایت کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کو استشنیٰ دینا دنیا میں پہلی بار نہیں ہوا، ثاقب نثار نے ہمارے وزیراعظم کو پانامہ کے بجائے اقامہ پر نکالا، استعفے بھی آ جائیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا، آئینی عدالت ضروری ہے۔