آوارہ کتے کے کاٹنے سے متاثرہ لڑکی زندگی کی بازی ہار گئی
کراچی: (دنیا نیوز) انڈس ہسپتال کورنگی میں ریبیز سے 17 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی۔
آوارہ کتے کے کاٹنے سے متاثرہ لڑکی ریبیز کا شکار ہوئی، مریضہ کو صرف ایک ڈوز اینٹی ریبیز ویکسین دی گئی تھی۔
ڈاکٹرز کے مطابق بروقت مکمل علاج نہ ہونے کے باعث جان نہ بچ سکی، متاثرہ لڑکی کا تعلق اورنگی ٹاؤن کراچی سے تھا۔
انڈس ہسپتال انتظامیہ کے مطابق رواں سال ریبیز سے 8 اموات رپورٹ ہوئی، انڈس اسپتال میں سال بھر میں 16 ہزار سے زائد جانوروں کے کاٹنے کے کیسز رپورٹ ہوئے۔